ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرنب مکھرجی کو افطار میں آنے کی دی گئی ہے دعوت: رندیپ سرجیوالا کابیان

پرنب مکھرجی کو افطار میں آنے کی دی گئی ہے دعوت: رندیپ سرجیوالا کابیان

Tue, 12 Jun 2018 12:27:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) خبروں کا بازارگرم ہے کہ کانگریس نے آر ایس ایس  کی سالانہ تقریب  میں جانے والے سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کو افطار پارٹی میں دعوت نامہ نہیں بھیجا ہے۔ کئی دنوں سے میڈیا میں ایسی خبریں آرہی تھیں کہ کانگریس کی جانب سے پرنب مکھرجی کو افطار پارٹی کے لئے دعوت نہیں دی گئی ہے۔لیکن اس دوران کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے تمام شک وشبہات پربریک لگادیاہے۔دراصل، رندیپ سرجیوالا نے پیر کی شب ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ راہل گاندھی نے پرنب مکھرجی کو افطار میں آنے کی دعوت دی ہے جسے سابق صدر نے قبول کر لیا ہے۔ کانگریس صدر بننے کے بعد راہل گاندھی کی جانب سے یہ پہلی افطار پارٹی ہے۔ کانگریس دو سال بعد اس سال تاج پلیس میں افطار پارٹی کا اہتمام کر رہی ہے جس میں کانگریس کے تمام سینئر لیڈروں کے علاوہ اپوزیشن کے بھی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ مکھرجی نے سات جون کو ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک تقریب میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائی کی جانے لگی تھی کہ کانگریس کی طرف سے شاید مکھرجی کو افطار کی دعوت نہ بھیجی جائے۔

سرجیوالا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ بہت سے میڈیا گھرانوں نے کانگریس صدر کی جانب سے افطار کی دعوت میں پرنب مکھرجی کو دعوت دینے کو لے کر سوال کھڑے کیے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ کانگریس صدر نے پرنب مکھرجی کو دعوت بھیجی ہے جسے سابق صدر نے قبول بھی کر لیا ہے۔ اس کے بعد مکھرجی کو افطار پارٹی کی دعوت کو لے کر لگائی جا رہی بلاوجہ کی قیاس آرائیوں پر اب شاید روک لگ جائے گا۔


Share: